ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی بیس بال ٹیم سائوتھ ایشین گیمز میں شرکت کی خواہاں

حیدرآباد(جسارت نیوز)بھارتی بیس بال ٹیم بھی پاکستان میں مارچ 2023 میں شیڈول 14ویںسائوتھ ایشین گیمز میں شرکت کی خواہاں ہے ۔اس بات کو سمجھتے ہوئے کہ بیس بال کھیل ان گیمز میں شامل ہوگا اس لیے بیس بال سافٹ بال فیڈریشن آف انڈیا نے پی او اے کو اپنی شرکت کی یقین دہانی کے لیے خط ارسال کردیا ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو میڈیا کے لیے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انکا کہنا ہے کہ ہمیں انڈین فیڈریشن کے سیکریٹری منوج کوہلی کے خط کی کاپی موصول ہوگئی ہے جبکہ سری لنکا، نیپال اور بنگلا دیش پہلے ہی شرکت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سید فخرعلی شاہ  نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر مرد و خواتین بیس بال ان 14 ویں سائوتھ ایشین گیمز میں شامل ہوا تو پاکستان کے گولڈ یقینی ہونگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں