English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی نے دوسرا نیا ناظم آباد رمضان فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

القمر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آرمی نے مدھو محمدن کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر دوسرا نیا ناظم آباد فلڈ لائیٹس رمضان کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نیا ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ کا پہلا گول شروع میں ہی ہوگیا 5ویں منٹ میں مدھو محمدن کے شاہ جہاں نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ آرمی کے اسٹرائیکرقدیر خان نے46ویں منٹ میں بال کو جال میں پہنچاکر مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔ 76ویں منٹ میں آرمی کے کپتان انصر عباس گول داغ کر مقابلہ د2-1 کردیا۔4 منٹ بعد ہی سولجر متین خان نے گول اسکور کرکے آرمی کی برتری کو دگنا کیا۔ مدھو محمدن کے کھلاڑیوں نے خسارہ کم کرنے کی متعدد کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ فاتح ٹیم آرمی کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئی جبکہ مدھو محمدن کے حصے میں 75ہزار روپے اور رنرز اپ ٹرافی آئی۔ مدھو محمدن کے شاہ جہاں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیئے گئے۔فیئر پلے ٹرافی عبدل ایف سی کو ملی، عبدل ایف سی کے محمد آصف 4 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر بنے۔ بہترین گول کیپر کا ایوارڈ آرمی کے فہیم خان نے جیتا۔ جبکہ بیسٹ ریفری کا اعزازنذیر خان کا اعزاز حاصل کیا اور بیسٹ اسسٹنٹ ریفری کا اعزاز طاہر قاری کے حصے میں آیا۔ فائنل میچ اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سچل رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر الطاف احمد تھے۔ اس موقع پرنیا ناظم آباد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صمد حبیب، نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ، سلمانز فوڈز پاکستان کے کنٹری ہیڈ سرفرازاحمد خان، اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر امتیاز شیخ نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے