English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دھماکے وقت مسجد میں متعدد افراد عبادت میں مشغول تھے، حکام 

القمر

قندوز: افغانستان کے شہر قندوز میں نما ز جمعہ کے دوران دھماکے میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق قندوز کے ضلع امام صاحب کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسجد میں ہر طرف تباہی پھیل گئی۔

طالبان ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں بچوں سمیت 33 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق دھماکے سے مسجد کو بھی طری طرح نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے 3 شہروں میں بم دھماکے ہوئے تھے جبکہ مزار شریف کی مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔مزارشریف کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے