English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

القمر

کوئٹہ : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ہمیں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں اور مجموعی ترقی کیلئے کام کرنا ہے،بلوچستان کابینہ کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ بلوچستان میں معدنی وسائل پر سب سے پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے ،جب تک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کابینہ کا تعاون درکار ہے، منصوبوں پر عمل تعاون سے یقینی ہو سکے گا،بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے،بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آف دی گرڈ منصوبوں سے بلوچستان میں بجلی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبہ و طالبات کیلئے وظائف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے