English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غرب اردن، اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی

القمر

رملہ:فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شہروں میں چپے چپے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، دوسری طرف فلسطینی مظاہرین بھی سخت مشتعل دکھائی دے رہے تھے۔

انہوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے،غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیت دجن اور بیتا کے مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، ان جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور صوتی بموں سے نشانہ بنایا۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور پرتشدد ہتھکنڈوں کے استعمال سے 45 زخمی ہوئے۔

ادھرکفر قدوم میں فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں سے ان پر حملہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے