اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جانے والے افراد کی فہرست جاری کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب مریم نواز، کیپٹن صفدر ، صبیحہ عباس شریف سعودی عرب جائیں گے، حمزہ شہباز ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی سعودی عرب جائیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ دوحہ سے سلیمان شہباز ان کی اہلیہ اور بچے بھی سعودی عرب پہنچیں گے،اس پرواز کو جدہ کے بجائے سسلی میں اترنا چاہیے، یہ سب سرکاری خزانہ پر سعودی عرب جارہے ہیں۔
