English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خودکش بمبار خاتون کے خاندان کے چند افراد کا کالعدم بی ایس او سے تعلق کا انکشاف

القمر

کراچی: کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کرنے والی خاتون کے خاندان کے چند افراد کا کالعدم بی ایس او سے تعلق کا انکشاف سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور کے خاندان سے چند افراد کالعدم بی ایس او سے تعلق رکھتے ہیں، امکان ہے انھی کے ذریعے خاتون کالعدم بی ایس او میں شامل ہوئیں۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا تھا کہ خودکش خاتون حملہ آور ایک روز پہلے بھی جائے واردات پر موجود تھی تاہم یہ حتمی نہیں کہا جاسکتا کہ وہ ریکی کر رہی تھی یا اس دن حملہ کرنے آئی، ہوسکتا ہے کہ دو روز قبل اسے حملے کا موقع نہ ملا ہو۔ذرائع کے مطابق دوسری سی سی ٹی وی میں جوخاتون ہے اس سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں، وہ خاتون لفٹ لے کر اس مقام تک پہنچی تھی، اس خاتون نے جس سے لفٹ لی، اس سے500 روپے مانگے۔ تحقیقاتی ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ خاتون خودکش حملہ آور سے ملنے پر بھی پیسے مانگے ہوں، فی الحال دوسری خاتون کوبھی کلین چاٹ نہیں دی جاسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے