English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راجہ پرویز اشرف نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا

القمر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے سابق دور میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہونے والی بھرتیوں کی رپورٹ مانگ لی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے تفصیلات طلب کر لی ہیں کہ کس کس شعبے میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا اور ڈیپوٹیشن پر کون آیا؟ذرائع کا بتانا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے یہ تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں کہ غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی؟ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف انکوائری کے بعد غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے معاملے پر جامع تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک 72سالہ شخص کو 19لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے