ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلمانوں سے غیر انسانی سلوک، جرمن فٹبالر کی مودی حکومت پر تنقید

برلن(جسارت نیو) جرمنی کے اسٹار فٹبالر میسوت اوزل نے بھارتی مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن فٹبالر میسوت اوزل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ لیل القدر کی مقدس رات کے دوران ہندوستان میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی اور بھلائی کے لیے دعاگو ہوں ۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟۔اس سے قبل بھی جرمن فٹبالر نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عالمی امن کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا، جس میں انکا کہنا تھا کہ آئیے نہ صرف یوکرین بلکہ فلسطین، شام، یمن، عراق اور دنیا کے دیگر تمام مقامات جہاں لوگ جنگ کا شکار ہیں انکے لیے دعا کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں