English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابقہ حکمران ٹولے نے پاکستانی معیشت کو تباہ کردیا ، مرتضی محمود

القمر

رحیم یارخان:وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم مرتضیٰ محمود نے کہا ہے کہ سابقہ حکمران ٹولے نے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں دبا کر پاکستانی معیشت کو تباہ کردیا ہے نااہل ٹولہ ملک پر مسلط رہا جس کے باعث ڈالر، پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، غریب متوسط اور ملازمت پیشہ گھرانے شدید متاثر ہو کر سطح غربت کی لکیر کے نیچے آ گئے،

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت معاشرے کے پسماندہ طبقے کو رعائتی نرخوں پر فراہم کی جانے والی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضع کمی ہوئی، رمضان بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی، دالوں اور گھی کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ،

اس پیکیج کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، وزارتِ صنعت و پیداوار اپنے تمام شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گی۔

اتوار کو جمال دین والی پہنچنے پر تاجر و کسان راہنماں، عوامی و سماجی نمائندوں اور عمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ صنعتوں کے فروغ اور پیداواری قوت میں اضافہ کرتے ہوئے خوشحال پاکستان کا خواب پورا کریں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ تاریخی پیکج کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے بعد ان کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے،

لاکھوں غریب خاندان مستفید ہوئے معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کسی کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی کی بجائے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہے آئین و قانون کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے پی ٹی آئی کی چیئرمین کی احتجاجی کال ملک میں انارکی پھیلانے اور بھائی کو بھائی سے لڑانے کی مذموم سازش ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے 9 سالہ دور حکومت کے باوجود خیبرپختونخوا مسائلستان بناہوا ہے، عمران خان نے تبدیلی اور مذہب کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور اپنی جھوٹی انا اور کرپشن کے باعث گرائی جانے والی اپنی حکومت کو غیر ملکی سازش قرار دیکر عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں ،

عمران خان کی غیر ملکی سازش کے بے بنیاد بیانئے کو قومی سلامتی کونسل نے مسترد کیا عمران خان کے ساتھ آنے والے ان کے وفادار ہیں جبکہ ان کے نقطہ نظر کی مخالفت کرنے والے غدار کہلاتے ہیں،

عمران خان کو 2023 کے عام انتخابات میں لگ پتہ جائے گا اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے انہیں وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے