ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت حج اورعمرہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی عازمین 31مئی تک عمرہ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے غیرملکی عازمین 15 شوال تک عمرہ ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ رواں سال حج کے لیے رجسٹریشن اوردرخواست جمع کروانے کے طریقہ کار سے متعلق سرکاری ذرائع پرجلد اعلان کیا جائے گا۔
