ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا یوکرین جنگ میں براہ راست شامل ہو رہا ہے، روس

ماسکو (آئی این پی)روس نے امریکا پر یوکرین جنگ میں براہ راست شامل ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کی امریکا کی طرف سے ہم آہنگی، روس کے خلاف فوجی کاروائی میں واشنگٹن کی براہ راست شمولیت کے مترادف ہے۔روسی پارلیمنٹ کے دوما کے اسپیکر ویاچسلاف وولودین نے، جو اکثر کریملن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، سنیچر کو ٹیلیگرام چینل پر اپنی پوسٹ میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن بنیادی طور پر فوجی آپریشن کو تیار اور اسے ہم آہنگ کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں وہ ہمارے ملک کے خلاف فوجی کاروائی میں براہ راست شامل ہو رہا ہے۔ویاچسلاف وولودین نے کہا کہ یوکرین میں اس وقت غیر ملکی مشیر کام کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں