English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے انتقال کر گئے

القمر

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف  اور ان کی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو لاہور کے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ڈاکٹر رضوان ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب تعینات تھے تاہم موجودہ حکومت کے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے