English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضلع مہمند میں سوران کرکٹ ٹور نامنٹ کی ٹرافی انارالیون کی ٹیم نے اپنے نام کرلی

القمر

پشاور (جسارت نیوز)ضلع مہمند تحصیل بائیزئی کے دور افتادہ علاقہ سرحدی دیہات سوران خیالی کور بابا گرائونڈ میں سوران کرکٹ ٹور نامنٹ کا اختتام ہوگیا ،جس کا فائنل انارالیون نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ ٹورنامنٹ میں مقامی اور صوبے کے مختلف علاقوں کی 70کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ سابق امیدوار تحصیل ناظم ملک زاہد خان موسی خیل کی تعاون سے منعقد ہوا ،جس کا فائنل میچ انار الیون اور لکڑو الیون کے کر کٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ انارالیون نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں مہمان خصوصی 22 بریگیڈ کے کرنل سعد نے جیتنے والے ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑوں میں انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر ایم این اے ساجد خان مہمند، ملک زاہدخان موسی خیل ،ڈسڑ کٹ اسپورٹس آفیسرسعید اختر اور تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔شرکانے پسماندہ علاقے میں بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ملک زاہد خان موسی خیل کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے