English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کائونٹی چمپئن شپ، حسن علی 24وکٹوں کے ساتھ سرفہرست

القمر

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ میں جاری کائونٹی چمپئن شپ میں حسن علی 24وکٹوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ کائونٹی چمپئن شپ میں کئی پاکستانی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بولنگ کے شعبے میں حسن علی اور میتھیو پوٹس 24، 24وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر سر فہرست ہیں جبکہ محمد عباس 22 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔شاہین شاہ آفریدی، حارث رف اور محمد عامر بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم نسیم شاہ انجری کے سبب ابھی میچز نہیں کھیل پا رہے ہیں۔ان کے علاوہ شان مسعود اور محمد رضوان بلے بازی میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے