راولپنڈی:الخدمت فاﺅنڈیشن آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمدآفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الخدمت فاﺅنڈیشن آزادکشمیر کے زیر اہتمام فری آئی میڈیکل کیمپس22تا29مئی سے کیا جائے گا ،
پہلے مرحلے پر ضلع سدہنوتی میں تین روزہ فری آئی کیمپ22تا24مئی کو منعقد کیا جائے گا ہجیرہ عباس پور میں 25تا27مئی جبکہ 28،29کو کھاوڑ مظفرآباد میں منعقد کیے جائیں گے،
فری آئی کیمپ کے دوران میں آنکھوں کا معائنہ ،سفید موتیے کے فری آپریشن کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی ،
ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام فری آئی کیمپس میں پاکستان کے معروف سرجن ڈاکٹر خالد محمود ڈوگر مریضوں کا معائینہ اور آپریشن کریں گے انہوں نے کہاکہ الخدمت فاﺅنڈیشن اللہ کی رضا کے لیے مخلوق کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔الخدمت فاﺅنڈیشن کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ آزادکشمیر کے اندر عوام کی بھرپور خدمت اور مدد کرے ۔
