English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شان مسعود ٹی20بلاسٹ کیلئے ڈربی شائر کے کپتان نامزد

القمر

لندن(جسارت نیوز) انگلش کائونٹی کلب ڈربی شائر نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کو ٹی20بلاسٹ کے لیے کپتان نامزد کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے رواں سیزن میں ڈربی شائر سے معاہدہ کررکھا ہے جبکہ ریڈ بال کائونٹی چیمپیئن شپ میں انہوں نے 844رنز بنائے، جس میں 3 سنچریاں بھی شامل تھیں جبکہ 2 ڈبل سنچریز اسکور کیں۔ڈربی شائر کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ شان ایک بہترین کپتان کے طور پر نظر آئیں گے جبکہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔ پاکستانی اوپنر کی قیادت میں ڈربی شائر کی ٹیم برمنگھم بیئرز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ واضح رہے کہ شان مسعود انگلینڈ ٹی20 میں کسی کائونٹی کی کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل وسیم اکرم ہمپشائر کی ایک میچ میں قیادت کر چکے ہیں۔شان مسعود پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز، قومی ڈومیسٹک سیزن میں سدرن پنجاب اور کشمیر پریمیر لیگ میں باغ اسٹالینز کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے