English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئی سرکاری وفد اسرائیل سے نہیں ملا ہے،  احسن اقبال

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کوئی سرکاری وفد اسرائیل سے نہیں ملا ہے، کچھ پاکستانی نژاد امریکی تھے، جن کا وفد اسرائیل سے ملا ہے۔

احسن اقبال نے اسرائیل کے وفد سے ملاقات کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی  اسرائیل کے حوالے سے بہت واضح ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو حل نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے صدر  اسحاک ہرزوگ نے پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ  گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکا میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے