ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے مختل� ش�روں میں بھی پری مون سون کی بارشیں شروع

کراچی: سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں بھی پری مون سون کی بارشیں شروع ہو گئی ہیں، رات گئے سکھر، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

دادو، جامشورو اور حیدر آباد میں بھی منگل سے بدھ تک بارش کی توقع ہے۔ اندرون سندھ بارش شروع ہوتے ہی مختلف شہروں کی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی، سکھر میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث ہائی ٹرانسمیشن لائن خراب ہو گئی، سکھر میں روہڑی ناکے پر آندھی سے درخت رکشے پر گر گیا، جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن خراب ہونے سے سندھ کے بیش تر اضلاع میں بجلی بند ہو گئی، صوبے کے 21 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے، متاثرہ علاقوں میں پنو عاقل، صالح پٹ، روہڑی، پرانا سکھر و دیگر شامل ہیں، آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، سیپکو کے 80 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں تیز ہوائوں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، اور موسم خوش گوار ہو گیا، تاہم بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں