ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی، این آئی ایچ

اسلام آباد:قومی ادارہ  صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شہری ہجوم والی جگہوں پر احتیاط کریں اور ماسک پہنیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے اعلامیے کے مطابق ہجوم والی جگہوں پر شہری سماجی فاصلے کا خیال رکھیں،پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کی اہل 85 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ شہرِ اقتدار میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 06 فیصد ہو گئی ہے، اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 971 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 20 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔    

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں