English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ کا مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس اضافہ

القمر
ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کررہی ہیں

امریکا کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی شرحِ سود میں اضافہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ نے شرحِ سود 50بیسز پوائنٹس بڑھا دی ہے۔ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کی جانب سے شرحِ سود کو 2.50فیصد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مسلسل چھٹی بار شرحِ سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا میں شرحِ سود میں اچانک غیرمعمولی اضافہ کیا گیا تھا۔امریکا میں مہنگائی قابو کرنے کے نام پر شرحِ سود 0.75 فیصد بڑھائی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1994 کے بعد پہلی بار شرحِ سود میں اس قدر اضافہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے