English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان الیکشن کمیشن کو روز گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہیں، مریم اورنگزیب

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان لاڈلا بننے کی کوشش میں قانون اور ضابطے کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں اور خود کو قانون سمجھتے ہیں، وہ اپنے آپ کو قانون کے تابع نہیں سمجھتے۔ عمران خان الیکشن کمیشن کو روز گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

  مریم اورنگزیب نے کہا کہ  عمران خان ووٹ چور ہیں اور وہ ووٹ کا محافظ بننے کی اداکاری نہ کریں، عمران خان وزیر اعظم ہو کر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے رہے جبکہ ان کے وزرا نے بھی کھلم کھلا الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو درخواستیں بھی دے رہے ہیں لیکن الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عمران خان کا اپنی شکست کا پیشگی اعتراف ہے،  ابھی ضمنی الیکشن ہوئے نہیں اور عمران خان کا ماتم شروع ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے