اطالوی وزیر اعظم ماریو درگہی نے یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی سےٹیلی فونک بات چیت کی۔
اطالوری وزارت عظمی کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق درگہی اور زیلسنکی نے یوکیرین میں جنگ کی تازہ صورتحال پر غور کیا۔
درگہی نے حکومت اٹلی کے یوکیرین سے بھر پور تعاون کا اعادہ کیا۔
صدر زیلنسکی نے اس بات چیت کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں اطالوی عوام کی وسیع پیمانے پر حمایت و تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم درگہی کی یوکیرین کی یورپی یونین کی رکنیت کے لیے ‘امیدوار ملک’ کی حیثیت دیے جانے کے معاملے پر اہم ذاتی کوششوں کو سراہا ہے۔
