English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا پر اداروں کو گالیاں دینے کے پیچھے فواد چوہدری ہیں، عطا تارڑ

القمر

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ سوشل میڈیا پر اداروں کو گالیاں دینے کے پیچھے فواد چوہدری ہیں، مسلم لیگ ن اداروں کے خلاف مہم چلانے پر یقین نہیں رکھتی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اور حماد اظہر ایسی مہم چلا رہے ہیں، فواد چوہدری کے زمانے میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ٹرینڈ چلائے جاتے تھے، فواد چوہدری کی زیر قیادت پی ٹی آئی کے ٹرینڈ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا، ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے کون سے اجلاس میں فیصلہ ہوا، کوئی ثبوت نہیں، دعوی کیا جا رہا ہے کہ 21تاریخ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی کوئی ویڈیو کلپنگ تک موجود نہیں، یہ ایک اہم آئینی اور قانونی نوعیت کا معاملہ ہے، اس معاملے پر فل کورٹ بٹھانے میں کوئی حرج نہیں، چوہدری شجاعت نے ق لیگ کے ارکان کو واضح ہدایت کی تھی کہ حمزہ شہباز کو ووٹ دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے