English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب کا یوٹیوب سے اسلامی اقدار سے متصادم اشتہارات ہٹانے کا مطالبہ

القمر

ریاض:  سعودی عرب نے آن لائن ویڈیو شیئرنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے اسلامی اور سماجی اقدار سے متصادم اشتہارات ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔  اور انتباہ کیا کہ مواد نہ ہٹانے کی صورت میں ضروری قانونی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف آڈیو ویژول میڈیا اور کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب سعودی عرب میں صارفین کے لیے ایسے اشتہارات دکھا رہا ہے جو کہ میڈیا کے مواد کے قوانین کے برعکس  اور  اسلامی اور معاشرتی اقدار سے متصادم ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ آڈیو ویژول میڈیا کی جنرل اتھارٹی اور کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے یوٹیوب سے درخواست کی کہ وہ زیر بحث اشتہارات کو ہٹا دیاور نہ ہٹانے کی صورت میں ضروری قانونی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے