تہران:اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوتوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا ، فلسطینی مزاحمت نے فلسطین کے اندر اچھی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اسرائیل اب ہر طرف سے محاصرہ میں ہے اور اپنی کمزوری کی آواز اٹھا رہا ہے۔
النخالہ نے ایران کی اسلامی شوریٰ کونسل کے سپیکر محمد باقر قالیباف کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے حالات اچھے ہیں اور مزاحمتی دھڑے اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
النخالہ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کچھ ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں فلسطینی قوتوں کو اس مہم کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔
دوسری طرف قالیباف نے کہا کہ تجربات نے جہاد کے جذبے کو ترک نہ کرنے کی ضرورت کو ثابت کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جہاد اور جدوجہد ہی فتح کا واحد راستہ ہے۔
