ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفا مانگے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ناجائز پیسے سے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔ان خیالات کااظہار مریم نوازشریف نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خود تو انشااللہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں