ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا 13 اگست کو اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسے کا فیصلہ

Illegal arrests

اسلام آباد: تحریک انصاف نے 13 اگست کو اسلام آباد میں اعلان کردہ جلسے کا مقام تبدیل کرکے لاہور میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کے اعلان کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران جلسہ راولپنڈی یا لاہور میں کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

پارٹی چیئرمین نے جلسے کا مقام اسلام آباد سے لاہور تبدیل کرنے کی منظوری جس کے بعد طے پایا کہ 13 اگست کا جلسہ لاہور ہاکی گراونڈ میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں انتظامیہ کی ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں