ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز گل کی گرفتاری، عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نےپارٹی کے مزید رہنماوں کی گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر تمام رہنماوں کو الرٹ جاری کر دیا۔

عمران خان نے اہم پارٹی رہنما کی گرفتاری پر مشاورت کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں حکومتی کارروائی کے خلاف ممکنہ طور پر عدالتی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو بنی گالہ سے گرفتار کرلیا تھا، جن پر غداری کامقدمہ درج کرنے کے لیے حکام بالا سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں