ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اٹارنی جنرل کے سوالات کے جواب دینے سے انکار

نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خاندان کی کاروباری سرگرمیوں سے متعلق نیویارک میں پیشی کے دوران اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو خاندانی کاروباری سرگرمیوں کی سول تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ٹرمپ خاندان کے کاروباری لین دین میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔

سابق صدر نے تحقیقات کو سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے کاروباری بے ضابطگیوں کی تردید کی ہے۔ اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار پر انہوں نے کہا کہ امریکی آئین کے تحت ہر شہری کو حقوق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ریاست فلوریڈا میں واقع گھر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈرامائی چھاپے سے ان کے خلاف جاری تحقیقات میں اچانک تیزی آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں