ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیدر لینڈز کیخلاف پہلا ون ڈے، پاکستان کی جانب سے 2 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا

روٹر ڈیم: پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا  ، پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ  روٹر ڈیم میں کھیلاگیا ہے۔

نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے  ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا۔آلرائونڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بائولر نسیم شاہ  نے میزبان ٹیم کے خلاف اپنا ڈیبیوکیا۔

دونوں کھلاڑی پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے پر پرجوش تھے ۔آلرائونڈر سلمان علی آغا  نے کہا کہ اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے یادگار لمحات ہیں،اس ٹیم کی سب سے اہم بات اتفاق اور اتحاد ہے۔

نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کہا کہ   پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے، ڈیبیو میں سب سے اہم بات پریشر برداشت کرنا ہوتا ہے،کوشش کروں گا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں