English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 عمران خان پاؤں پکڑنے پر ا�تر آئے �یں، سینیٹر شیری رحمان

القمر

 اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ دھونس دھمکی کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان پاؤں پکڑنے پر اتر آئے ہیں۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر کا کہناتھاکہ دھونس دھمکی کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان پائوں پکڑنے پر اتر آئے ہیں، چند دن پہلے جنگ اور جہاد کی دھمکیاں دینے والے اب اداروں کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کی درخواست کر رہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے اپنی حکومت میں نیب اور طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ انہوںنے کہاکہ کے پی میں احتساب کے ادروں کو تالا لاگا کر مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا کر کہتے ہیں نیب ہاتھ میں نہیں تھا۔

وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھاکہ دوسروں سے تلاشی لینے والے اب کہتے ہیں وہ ایف آئی اے کو جواب دہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان کے دور میں آصف علی زرداری، شہباز شریف اور دیگر کئی سیاسی رہنماء  ایف آئی اے کے سے سامنے پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے