لاہور : ملک میں حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے متاثر ہونے والا مسافر ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ ہو سکا ، مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ایکسپریس 11 گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس 10 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس8 گھنٹے ،ملت ایکسپریس 8 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 7 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس7 گھنٹے، تیزگام ایکسپریس7 گھنٹے، رحمان بابا ایکسپریس 7گھنٹے، سر سیدایکسپریس 7 گھنٹے، جعفر ایکسپریس 6 گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس 5 گھنٹے، خیبر میل ایکسپریس 5 گھنٹے، عوام ایکسپریس 5 گھنٹے اورفریدایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
