ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چھوٹے تاجروں کے 20 ہزار روپے کے بل پر 5 فیصد ٹیکس وصول ہوگا

اسلام آباد: صدر مملکت کی جانب سے ٹیکس قوانین دوسرے ترمیمی آرڈیننس 2022 ء کی منظوی کے بعد چھوٹے تاجروں سے ماہانہ 20 ہزار  بجلی بل پر 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول ہوگا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔ آرڈیننس سے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، انکم ٹیکس آرڈیننس، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور فنانس ایکٹ 2022 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ آرڈیننس کے تحت تاجروں سے بجلی کے بلوں پر 42 ارب روپے کے بجائے 27  ارب وصول ہوں گے،  اب چھوٹے تاجروں سے ماہانہ 20 ہزار بجلی بل پر 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول ہوگا اور 20 ہزار  روپے سے زیادہ کے بجلی بل پر 7.5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تمباکو  اور سگریٹ پر 36 ارب  روپےکے ٹیکس عائد کیےگئے ہیں، تمباکو پر ٹیکس ریٹ 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپےکلو مقرر کیا گیا ہے، مہنگے برانڈڈ سگریٹس پر ڈیوٹی میں 200 سے 600 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیئر ون کے 1000 سگریٹس پر ٹیکس 5900 سے بڑھ کر 6500 روپے ہوگیا ہے، ٹیئر ٹو کے سگریٹس پر ٹیکس 1850 سے بڑھا کر 2050 روپےکردیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے تحت بیرون ملک خدمات دینے والے پاکستانی شہریوں کو الاؤنسز  پر ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے، زرعی ڈیزل انجن، مشینری، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز کیریج پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی سفارت کاروں یا فارن مشنز کی موٹر وہیکلز کے لیے بھی ٹیکس استثنیٰ رکھا گیا ہے، سفارت کاروں پر بجٹ میں غلطی سے لگایا گیا انکم ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، کویت فارن ٹریڈ کنٹریکٹ کمپنی پر ٹیکس کی چھوٹ بحال کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں