کابل : ایشیا کپ 2022 کے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دینے پر طالبان نے افغان ٹیم کو مبارکباد یتے ہوئے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں تحریر کیا کہ افغان کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف کامیابی مبارک ہو ، انہوں نے ملک کے لیے اعزاز حاصل کیا ہے۔
واضح رہے ایشیا کپ 2022 کرکٹ کے ایک میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرا کر سب کو حیران کردیا ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کھاتہ کھول دیاہے۔
دبئی میں جاری میچ میں افغانستان کی دعوت پر سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر آٹ ہوئی اور افغانستان کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیاہے۔
د سریلانکا په وړاندې د افغان لوبغاړو بریا دې ټول ولس ته مبارک وي.
افغان لوبغاړو وشو کولای په ښه پوزیشن کې د سریلانکا لوبغاړو ته ماتې ورکړي او هېواد ته افتخار وګټي چې د لا بریاوو هیله ورته کوو.کامیابی تیم کرکت افغان در مقابل سریلانکا را به تمام هموطنان خود تبریک عرض می نماییم.
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) August 27, 2022
افغانستان کے بولرز کے سامنے سری لنکن بلے باز بے بس نظر آئے اور صرف 3 بیٹسمین ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔ بھنوکا راجاپکسا 38، چمیکا کرونارتنے 31 اور دنوشکا گناتھیلاکا 17 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔
Congratulations to the Afghan players for their victory against Sri Lanka. The Afghan players were able to defeat the Sri Lankan players and earned honor for the country. We wish them more success.
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) August 27, 2022
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 3، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2،2 اور نوین الحق نے 1 وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کو اچھی اوپننگ ملی اور 83 کے مجموعی اسکور پر رحمان اللہ گرباز 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، پھر 103 کے مجموعی اسکور پر ابراہیم زردان 15 رنز بنا کر رن آٹ ہوئے۔
حضرت اللہ زازئی 40 اور نجیب اللہ زردان 2 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ افغانستان نے مقررہ ہدف 10.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
