ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول نے ایک گھنٹے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے 1.3 کھرب روپے جمع کرلیے

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کرلئے۔

امریکا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے چھ ارب روپے کی امداد دی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، ہلال احمر، ریڈ کراس سمیت اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے مثبت ردعمل دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد فوری طور پر چین، ترکیہ، امریکا، برطانیہ، آذر بائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات ودیگر ممالک نے فوری امداد کا اعلان کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی نقد امداد کے علاوہ ٹینٹ، ادویات، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر اہم امدادی سامان کی بھی امداد شامل ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں