ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین کی نقل مکانی، ٹرانسپورٹرز نے کرائے ڈبل کردیے

دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں سیلابی پانی آنے کی وجہ سے لوگوں کی نقل مکانی تیزی سے جاری ہے، لوگوں کی ضرورت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے کرائے دو سے تین گنا مہنگے کردیئے ہیں۔

سندھ میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے لگا تو رہائشیوں نے مال و متاع سمیٹا اور نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔سیلاب متاثرین پر ایک بڑی مشکل یہ آن پہنچی کہ سامان کی منتقلی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں نے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کر کے من مانی شروع کر دی۔

گھروں کو بند کر کے محفوظ مقام پر نقل مکانی کرنے والوں میں کچھ ایسے لوگ بھی نظر آئے جنہوں نے کبھی اس وقت کا سوچا بھی نہ تھا۔مصیبت کے مارے ان دکھی لوگوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار کو روکنے والا کوئی نہیں، حکومت اور انتظامیہ نے نہ خیمہ دیا نہ راشن، کم از کم برے وقت میں ہمیں ایسے تنہا تو نہ چھوڑتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں