مظفرآباد: الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مظفرآباد نے سیلاب متاثرین کیلئے27لاکھ 80ہزار کا سامان بھجوا دیا،سامان جنوبی پنجاب کے متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
گزشتہ روز مظفرآباد سے الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین کیلئے جمع کیا گیا سامان جس میں بستر،کمبل،کپڑے،شیٹس اور اشیاء خوردونوش شامل ہیں کا سامان جنوبی پنجاب کے متاثرین کیلئے بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مظفرآباد نے عوام کی جانب سے دئیے گئے سامان کو دیانتداری کے ساتھ جنوبی پنجاب کے متاثرین سیلاب کیلئے بھیج دیا،سامان میں کھانے پینے کی اشیاء جن کی لاگت 27لاکھ 80ہزار بنتی ہے جبکہ اشیاء خودونوش کے علاوہ کمبل،بستر،کپڑے،شٹیس اور دیگر سامان جو عوام کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے پاس جمع کروایا گیا تھا ٹرکوں میں بھرکر بھیج دیا گیا ہے۔
اس موقع پر مرکزی نائب امیر جماعت آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،امیر ضلع مظفرآباد محمد لطیف عباسی،صدر الخدمت فاؤنڈیشن مظفرآباد طاہر السلام نے کہا کہ عوام نے جس اعتبار کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن پر کیا اُس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔