English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 بیرونی آقائوں کی خواہش پوری کرنے کی قیمت عوام چکارہے ہیں، حماد اظہر

القمر

 لاہور: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے شہباز حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود حکومت سے معیشت نہیں سنبھل رہی۔ بیرونی آقائوں کی خواہش پوری کرنے کی قیمت عوام چکارہے ہیں۔حکومت عقل کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے لگایا گیا تو معاملات کسی بھی طرف جاسکتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان ایک کال دیں پور اپاکستان بند ہوجائے گا، ہم آئین کے مطابق جمہوری طریقے سے چلنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور انکے ساتھیوں کو دیوار سے لگایا گیا، اب عوام کو بھی دیوار سے لگایا جارہا ہے، لوگوں کو دیوار سے لگایا گیا تو معاملات کسی بھی طرف جاسکتے ہیں، حکومت عقل کے ناخن لے لوگوں کو دیوار سے نہ لگائے۔

رہنما پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اپوزیشن میں کہتے تھے بجلی 12روپے یونٹ ہونی چاہیے، آج پتہ چلا بجلی فی یونٹ 58روپے ہے۔ مفتاح اسماعیل نے سرکس لگایا ہوا ہے ان کی باتوں کو سیریس نہ لیں، اپوزیشن میں یہ آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کا درس دیتے تھے، بیرونی آقائوں کی خواہش پوری کرنے کی قیمت عوام چکارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے