اسلام آباد : عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جیل ہمارا سسرال، ہتھکڑی ہمارا زیور اور موت محبوبہ ہے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر سیشن کورٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی شخص کو نااہل کرکے جیل بھیج کر سیاست ختم نہیں کرسکتے۔ ہمیں بھی سات سات سال جیل بھیجا گیا ۔ ہماری سیاست آج بھی قائم ہے۔ یہ ہمیں جیل بھیجیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جیل ہمارا سسرال ،ہتھکڑی ہمارا زیور اور موت ہماری محبوبہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو معلوم ہی نہیں کہ سیلاب کا پانی کہاں تک جاچکا ہے۔
