اسلام آ باد:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی نہیں دیکھی جتنی کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ میں نے آج تک اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی نہیں دیکھی جتنی کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث ہوئی ہے۔
I have never seen climate carnage on the scale of the floods here in Pakistan.
As our planet continues to warm, all countries will increasingly suffer losses and damage from climate beyond their capacity to adapt.
This is a global crisis. It demands a global response. pic.twitter.com/5nqcJIMoIA
— António Guterres (@antonioguterres) September 10, 2022
انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایسے وقت میں جب ہماری زمین گرم ہو رہی ہے تو تمام ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث وہ نقصانات اٹھا رہے ہیں جن سے نمٹنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی بحران ہے اور عالمی رد عمل چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

