ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے مخصوص اضلاع میں ڈبل سواری پرپابندی

چہلم شہدائےکربلاکے موقع پر محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت حیدرآباد،میرپورخاص،شہیدبےنظیرآباد،سکھراورلاڑکانہ رینج کے مختلف اضلاع میں 16اور17ستمبرکےلیےڈبل سواری پرپابندی عائدکردی ہے۔کراچی کے ضلع جنوبی،کیماڑی، شرقی ،وسطی اور غربی پرپابندی کااطلاق ہوگا۔حیدرآباد،میٹھاری،دادو،جامشورو،ٹھٹھہ،سجاول، میرپورخاص، شہیدبےنظیرآباد،سانگھڑ،سکھر، خیرپور،گھوٹکی اور جیکب آباد میں دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ کےحکم نامےکےمطابق پابندی کراچی کےچاراضلاع سمیت سندھ کےکل 17اضلاع میں پابندی عائدکی گئی ہے۔اندرون سندھ کےکچھ اضلاع میں صرف17ستمبرکےلیےپابندی عائدکی گئی ہے۔قانون نافذکرنےوالےاداروں کےاہلکار،صحافی،بارہ سال سےکم عمرکےبچے،بزرگ شہری اورخواتین پابندی سےمستثنی ہونگیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں