ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا

(17 اکتوبر 2026): بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں مبینہ طور پر نوڈلز ڈنر کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی پراسرار موت ہوگئی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت کی تحقیقات کرنے والے فوڈ سیفٹی افسر نے اُس وقت زہر دینے کے امکان کا اظہار کیا جب ان کو کھانے کے پیکٹوں میں کوئی ایکسپائری تاریخ یا مشکوک اشیاء نہیں ملیں۔

مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ انہوں نے جمعہ کی رات نوڈلز کھائے تھے جو ممکنہ طور پر موت کی وجہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں:

فوڈ سیفٹی آفیسر او پی سنگھ نے کہا کہ ٹیم نے ان تمام کھانے پینے کی اشیاء کے پیکٹوں کا معائنہ کیا جو خاندان نے کھائے تھے لیکن کچھ بھی مشکوک نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ پوائزننگ سے عام طور پر منسلک علامات میں قے اور اسہال شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں