لاہور: وفاق کے نوٹی فکیشن کے باوجود سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیاجس کے بعدوزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چارج نہیں چھوڑ رہا، جب تک پنجاب حکومت نہیں چھوڑے گی، نہیں جائوں گا۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر مقدمہ درج کرنے پر ہٹایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو یہ مقدمہ درج کرنے سے منع کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب نے مقدمے کے اندراج کے لیے انہیں لیگل رائے لینے کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او نے 7 روز میں چارج نہ چھوڑا تو وفاق انہیں معطل کر سکتا ہے۔
