English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں، رانا ثناء

القمر

اسلام آباد:وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں، اس بار آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال جدید طریقے سے کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کو کھول رہے ہیں، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔

رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ بلٹس برسانے کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے