ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین کیلئے امداد لے کر دنیا بھر سے 123 طیارے پہنچے

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے دنیا بھر سے سیلاب زدگان کیلئے آنے والے امدادی سامان کے اعداد و شمار جاری کرد یئے ۔ سیلاب متاثرین کیلئے 15ممالک اور3 عالمی تنظیموں سے 123 طیارے امدادی سامان کے پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سب سے زیادہ 41 امدادی طیارے راولپنڈی،کراچی اور لاہور بھیجے۔  امریکا نے سیلاب متاثرین کیلئے 21 امدادی طیارے سکھر، کراچی راولپنڈی بھیجے جبکہ ترکیہ نے 13 طیارے امداد کراچی اور راولپنڈی بھیجی۔عمان سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد لےکر 8 طیارے پاکستان پہنچے اور سعودی عرب سے 5امدادی طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ چین اور قطر سے 4، 4 امدادی طیارے پاکستان آئے

۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، نیپال، برطانیہ، روس اور یونان سے بھی ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا۔ترجمان دفتر خارجہ یونیسیف نے 3، اقوام متحدہ ادارہ برائے مہاجرین نے 13، عالمی ادارہ خوراک نے 3 امدادی طیارے بھیجے، ترکیہ، تاجکستان، عمان اور ایران نے زمینی اور بحری راستے سے بھی امداد پاکستان بھیجی جبکہ ترکیہ سے ہلال احمر نے امدادی سامان کے 2 ٹرک،3 ٹرینیں پاکستان بھیجیں۔ت

ترجمان کا کہنا تھاکہ تاجکستان نے 87 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ پاکستان بھیجا، ایران سے ہلال احمر نے ٹرکوں کے ذریعے100 ٹن امدادی سامان پاکستانی ہلال احمر کےحوالے کیا، عمان سےحال ہی میں ایک بحری جہاز امدادی سامان لےکرکراچی کی بندرگاہ پرلنگر انداز ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں