ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں، سعید غنی

کراچی صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں انڈونیشین حکومت کا خصوصی شکریہ کرتا ہوں، انڈونیشا دنیا کا سب سے بڑا مسلمان ملک ہے ، اس مشکل وقت میں انڈونیشیا کے بھائی و بہن ہمارے ساتھ موجود ہیں، انڈونیشین وزیر کی سربراہی میں یہاں وفد امدادی سامان لائے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈونیشین حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے بھی اپنی خدمات انجام دے گی، میں پاکستان کی طرف سے انڈونیشین حکومت کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو اس مشکل وقت میں حوصلے کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں، انڈونیشیا اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری و استحکام آئے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں