English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی چین کے قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے قومی دن پر چینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے چینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا، پرامن اور مستحکم چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے۔

 جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف لکھتے ہیں کہ چین نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے، معیاری کام ،اصول پسندی اور بہتر ین نظم و ضبط پر چین کا بڑا حامی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہترین اصولوں سے چین نے اپنی قوم کو غربت سے نکالا، ہمیں بھی کام کام اور صرف کام کرکے ہی موجودہ بحرانوں سے نکلنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے