کراچی:سندھ پولیس نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی الیکشن مؤخر کرنے کی درخواست دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کی درخواست صوبائی محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 3ماہ تک نہیں دی جاسکتی۔
سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس سیلابی علاقوں میں لگی ہے، تین ماہ تک بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی نہیں کرسکتے ، سندھ پولیس نے درخواست میں بلدیاتی انتخابات کیلیے سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
