ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک مفرور شخص پاکستان کے اداروں پر حملے کررہا ہے،عمران اسماعیل 

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک مفرور شخص پاکستان کے اداروں پر حملے کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ لندن کے فلیٹس میں موجود کیمپ آفس سے ایک مفرور شخص پاکستان کے اداروں پر حملے کررہا ہے ان کے رشتہ داروں کو پکڑ کر وزارتیں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی اور سیاسی حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں جس نے کبھی سکول میں داخلہ نہیں لیا وہ وزیرداخلہ بن کر گیدڑ بھبکیاں دے رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ساری قوت صرف عمران خان پر مرکوز ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں